آٹھواں ویمنز رگبی ورلڈ کپ میں 13 اگست کو چھ میچ کھیلے جائینگے

آٹھواں ویمنز رگبی ورلڈ کپ میں 13 اگست کو چھ میچ کھیلے جائینگے

ڈبلن(اے پی پی)آٹھواں ویمنز رگبی ورلڈ کپ کا آغاز آئرلینڈ میں ہوچکا ہے۔ میگا ایونٹ میں 13 اگست کو چھ میچ کھیلے جائینگے۔ 26 اگست تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں 12 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں آسٹریلیا، کینیڈا، انگلینڈ، فرانس، ہانگ کانگ، آئرلینڈ، اٹلی، جاپان، نیوزی لینڈ، سپین، امریکا اور ویلز شامل ہیں۔ میگا ایونٹ میں کانٹے دار مقابلہ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ میگا ایونٹ میں 13 اگست کو چھ میچ کھیلے جائینگے۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ دوسرا میچ انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تیسرے میچ میں امریکا اور سپین کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ چوتھا میچ کینیڈا اور ویلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پانچویں میچ میں آئرلینڈ اور جاپان جبکہ چھٹے میچ میں فرانس اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔ تمام میچز ڈبلن اور بیلفاسٹ میں کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی