پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کا اجلاس 13 اگست کو ہوگا

پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کا اجلاس 13 اگست کو ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس تیرہ اگست کو شاہ جہاں ٹیبل ٹینس ہال جوہر ٹاؤن، لاہور میں ہوگا جس میں آئندہ چار سالہ مد ت کیلئے عہدیداروں کا انتخاب کیا جائے گا۔پی ٹی ٹی اے کے سینئر نائب صدر شیخ امبر بشیر نے بتایا کہ اجلاس کے ایجنڈے میں گزشتہ جنرل کونسل کے میٹنگ منٹس کی منظوری ،رواں سال سرگرمیوں کی رپورٹ ، آڈیٹرز کا تقرراور بجٹ سمیت آئندہ مدت کے الیکشن شامل ہیں۔اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والے نمائندوں کو متعلقہ ڈسٹرکٹس سے نمائندگی کا خط ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی طرح کی بدنظمی پیدا نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کے ایجنڈے کی کاپی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن، سپورٹس بورڈ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبائی ایسوسی ایشنوں کو بھی ارسال کی گئی ہے تاکہ وہ انتخابی عمل کی نگرانی کیلئے اپنا نمائندہ بھجوا سکیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی