تیز ترین 200فرسٹ کلاس وکٹیں،عامر دوسرے پاکستانی

تیز ترین 200فرسٹ کلاس وکٹیں،عامر دوسرے پاکستانی
 تیز ترین 200فرسٹ کلاس وکٹیں،عامر دوسرے پاکستانی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن( آن لائن )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر تیز ترین 200فرسٹ کلاس وکٹیں مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی فاسٹ باؤلربن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں ایسیکس کی جانب سے کھیلتے ہوئے یارکشائر کیخلاف میچ میں 10وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ اپنے 51ویں فرسٹ کلا س میچ میں 200شکار بھی مکمل کیے جس کے ساتھ ہی وہ کم ترین میچز میں 200فرسٹ کلاس شکار مکمل کرنے والے پاکستان کے دوسرے فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں۔پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر فضل محمود 46میچز میں 200فرسٹ کلاس شکار کرکے اس فہرست میں اول نمبر پر موجود ہیں ،محمد آصف اور وقار یونس نے بھی 51،51میچز میں 200وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ عمران خان نے 54،شعیب اختر نے 61،سرفراز نواز نے 62اور وسیم اکر م نے 66میچز میں 200فرسٹ کلاس وکٹیں مکمل کی تھیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی