ٹیسٹ سیریز میں250 رنز اور 25 وکٹیں،معین علی دوسرے انگلش پلیئر

ٹیسٹ سیریز میں250 رنز اور 25 وکٹیں،معین علی دوسرے انگلش پلیئر
 ٹیسٹ سیریز میں250 رنز اور 25 وکٹیں،معین علی دوسرے انگلش پلیئر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مانچسٹر(اے پی پی) معین علی ٹیسٹ سیریز میں 250 رنز اور 25 وکٹیں لینے والے انگینڈ کے دوسرے اور دنیا کے نویں آل راؤنڈر بن گئے، معین علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گئی چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں یہ کارنامہ انجام دیا، انہوں نے سیریز کے دوران 252 رنز بنائے اور 25 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا، اس سے قبل انگلینڈ کے این بوتھم، بھارت کے روی چندرن ایشون، جنوبی افریقہ کے اوبرے فالکنر، آسٹریلیا کے جارج گفن، جنوبی افریقہ کے ٹریور گوڈارڈ اور بھارت کے کیپل دیو بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں، معین علی چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 250 رنز اور 20 سے زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے آل راؤنڈر ہیں، اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق کیوی آل راؤنڈر رچرڈ ہیڈلی کے پاس تھا جنہوں نے 1983ء میں انگلینڈ کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 301 رنز بنائے تھے اور 21 وکٹیں لی تھیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی