مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجر کی نگاہیں گاریتھ بیل پر مرکوز
لندن(یوا ین پی)مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجر جوزے مرینو نے تصدیق کی ہے کہ وہ گاریتھ بیل کے تعاقب میں ہیں اور اگر آئندہ سیزن میں ریال میڈرڈ کی جانب سے زین الدین زیڈان کی پلاننگ کاحصہ نہیں تو پھر انہیں انگلش کلب جوائن کرنے کیلئے کہا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گاریتھ بیل کے مانچسٹر یونائیٹڈ سے مذاکرات جاری ہیں کیونکہ ریال میڈرڈ نے موناکو کے نوجوان پلیئر کائیلیان ایم باپے کو ان کی جگہ سائن کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
جوزے مرینو کے مطابق وہ بیل کی آمد کے بارے میں بہت زیادہ نہیں مگر سوچ رہے ہیں۔