کینیڈا میں خطرناک ماونٹین بائیکنگ کے مقابلے

کینیڈا میں خطرناک ماونٹین بائیکنگ کے مقابلے

مونٹریال (اے این این)کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ماونٹین بائیکنگ کے مقابلے ڈاون ہِلایم ٹی بی ریسنگ2017 کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی ممالک سے ماہر سائیکل سواروں نے شرکت کرکے دشوار گزا ر اور ناہموار راستوں پر ٹریل بائیکس ریس میں حصہ لیا۔ہمت کے پکے اور مہارت میں سب سے آگے یہ رائیڈرز سینکڑو ں فٹ اونچے دشوار گزار راستوں اور مصنوعی ریمپ پر پور ی رفتار سے سائیکل دوڑاتے دِکھائی دیئے۔

3روز تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں امریکی کھلاڑی ایرون گوین نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرکے جیت اپنے نام کرلی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی