راولپنڈی اور اسلام آباد کی مرد اور خواتین فٹبال ٹیموں کے درمیان میچز 26 اگست کو کھیلے جائیں گے

راولپنڈی اور اسلام آباد کی مرد اور خواتین فٹبال ٹیموں کے درمیان میچز 26 اگست ...

اسلام آباد(این این آئی)کریم خان آفریدی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل اوور دوزآگائی کے دن کے موقع پر راولپنڈی اور اسلام آباد کی مرد اور خواتین فٹ بال ٹیموں کے درمیان نمائشی میچز 26 اگست کو جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے، مردوں کا میچ راولپنڈی ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن اور اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

جبکہ خواتین کا میچ سابق قومی چمپئن ینگ رائزنگ سٹار ویمن کلب راولپنڈی اور اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، میچوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی