نوا زشریف نے عوام سے وزیراعظم کے مینڈیٹ کی حفاظت کرنے کا وعدہ لے لیا

نوا زشریف نے عوام سے وزیراعظم کے مینڈیٹ کی حفاظت کرنے کا وعدہ لے لیا
نوا زشریف نے عوام سے وزیراعظم کے مینڈیٹ کی حفاظت کرنے کا وعدہ لے لیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سےوعدہ کروکہ اپنےمینڈیٹ کااحترام کراوگے،وعدہ کرواپنے وزیراعظم کی اس طرح تذلیل نہیں ہونےدوگے،آپ نےاپنےحقوق کاتحفظ نہیں کیاتوہ اسی طرح چھینےجاتےرہیں گے۔

راولپنڈی میرا شہر ہے ،اس کی عوام کا فیصلہ پورے پاکستان کا فیصلہ ہے ،میرا دل کرتاہے میں راولپنڈی کے عوام کی مزید خدمت کروں :نوازشریف

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا کمیٹی چوک پرریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھ سے وعدہ کرو کہ وزیراعظم کورسوا نہیں ہونے دو گے اور اس کے مینڈیٹ کی حفاظت کروگے، یہی نہیں آپ لوگ اپنے ووٹ کا تحفظ کرو گے اور ہمیشہ اپنے حقوق کی خاطر لڑو گے۔ انہوں نے کہاکہ آج سب لوگ میرے ساتھ وعدہ کریں کہ ملک کوآگے لے کر جانے میں میراساتھ دیں گے ۔

مزید : قومی