جشن آزادی باڈی بلڈنگ کے مقابلے18 اگست کو ہونگے

جشن آزادی باڈی بلڈنگ کے مقابلے18 اگست کو ہونگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی باڈی بلڈنگ کے مقابلے18 اگست کو ہونگے۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے بتایا کہ مقابلوں کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور یہ مقابلے لاہور، کراچی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، پشاور، کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد میں منعقد ہونگے اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں اور مقابلوں کے اختتا م پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی