کوئی دباؤ نہیں،تیسرے میچ میں مقابلے کیلئے تیار ہیں: میتھیوز

کوئی دباؤ نہیں،تیسرے میچ میں مقابلے کیلئے تیار ہیں: میتھیوز
 کوئی دباؤ نہیں،تیسرے میچ میں مقابلے کیلئے تیار ہیں: میتھیوز

  

پالے کیلی(آن لائن)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر انجیلو میتھیوز نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچوں میں مسلسل شکستوں کے باوجود تیسرے میچ میں بھرپور مقابلے کے لئے تیار ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انجیلو میتھیوز نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، بھارتی ٹیم نے ہم سے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ دو میچوں میں جو غلطیاں ہوئیں ہیں ان پر تیسرے میچ میں کنڑول کرینگے اور بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی کیلئے سر توڑ کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ دو میچوں میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، تیسرے میچ میں مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کیلئے کو شش کرینگے۔ بھارت کو میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 12 اگست سے پالے کیلی میں شروع ہو گا۔ انجیلو میتھیوز نے ٹیم کو خبردار کیا کہ بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کارکردگی دیکھنا ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی