انڈین کرکٹر عرفان پٹھان کی راکھی پہنے تصویر ٹویٹ پر شدید تنقید

انڈین کرکٹر عرفان پٹھان کی راکھی پہنے تصویر ٹویٹ پر شدید تنقید
 انڈین کرکٹر عرفان پٹھان کی راکھی پہنے تصویر ٹویٹ پر شدید تنقید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی( آن لائن )انڈین کرکٹر عرفان پٹھان نے راکھی پہنے ایک تصویر ٹویٹ کی جس کے بعد ’ہندوؤں کا تہوار‘ منانے پر انہیں ٹوئٹر پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سات اگست کو ہندوستان میں راکھی یا رکشا بندھن کا تہوار منایا گیا۔ اس موقعے پر عرفان پٹھان نے اپنی کلائی پر بندھی راکھی کے ساتھ ایک سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لوگوں کو اس تہورا کی مبارکباد دی تھی۔جل پارہ نام کے ٹوئٹر صارف نے لکھا: 'ایک مسلمان کی طرح برتاؤ کریں۔ آپ کے والد نے آپ کو اس بدت کے بارے میں نہیں بتایا۔ آپ کو علم ہونا چاہیے۔'محمد گل فراز احمد نے عرفان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: 'یہ آپ نے اچھا نہیں کیا۔'وسیم رضا کہتے ہیں: 'آپ نے جو کیا ہے، اسلام میں یہ درست نہیں ہے، پٹھان بھائی۔'اگرچہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنھوں نے عرفان کی تصویر کا خیر مقدم کیا۔ خیال رہے کہ انڈیا کی تاریخ میں مغل بادشاہ ہمایوں کے پاس ایک ہندو رانی کا راکھی بھیج کر مدد طلب کرنا اور ہمایوں کا مدد کرنا درج ہے۔اس تہوار میں بہن بھائی کی کلائی پر ایک دھاگہ باندھتی ہے جو کہ اس بات کا عہد ہوتا ہے کہ بھائی اپنی بہن کی حفاظت کرے گا۔فیروز لکھتے ہیں 'ہندوستان میں مختلف ثقافتوں کا انوکھا امتزاج ہے۔ اس کو مذہب کے علاوہ انسانیت سے جوڑنا بہتر رہے گا۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی