چتیشورپوجارا آخری ٹیسٹ میں بھی فتح کیلئے پرعزم

چتیشورپوجارا آخری ٹیسٹ میں بھی فتح کیلئے پرعزم
 چتیشورپوجارا آخری ٹیسٹ میں بھی فتح کیلئے پرعزم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پالے کیلی(آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز چیتشوار پوجارا نے کہا ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور آئی لینڈرز کے خلاف میدان میں اترنے کو بے تاب ہیں۔مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز نے کہا ہے کہ آئی لینڈرز کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرنے کیلئے ٹیم کو آخری میچ میں سر توڑ محنت کرنا ہوگی اور کھیل کے ہر شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی قابل ستائش ہے، موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم مشکل سے مشکل ہدف اور دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مطلوبہ ہدف کیلئے کھلاڑیوں کو میں عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انکی کوشش ہوگی کے وہ میچ کے دوران عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرائیں۔ واضح رہے کہ سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 12 اگست سے پالے کیلی میں شروع ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی