سپر فٹ بال کپ ،ریال میڈرڈ کا کامیاب دفاع

سپر فٹ بال کپ ،ریال میڈرڈ کا کامیاب دفاع

لندن (آئی این پی)سپر کپ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نیمانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر اعزازکامیابی سے دفاع کیا۔مقدونیہ کے شہر سی کونجے میں شائقین ریال میڈرڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان فائنل دیکھنے کے لئے بہت بڑی تعدادمیں اسٹیڈیم پہنچے۔دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پرخوب حملے کئے گئے، لیکن کھیل کے 24 ویں منٹ میں اسپینش کلب نے برتری حاصل کر لی، جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔دوسریہاف کے ساتویں منٹ میں ریال میڈرڈ نے ایک اور گول کرکے برتری دو۔صفر کردی، مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے دو گول کے خسارے میں بھی جانے کے بعد بھی ہمت نہ ہاری اور 62 ویں ایک گول بنا دیا۔میچ کے اختتام تک دونوں ٹیمیں مزید کوئی گول نہ بنا سکیں اور ریال میڈرڈ نے دو۔ ایک کی فتح کے ساتھ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی