انڈر16اور18ہاکی چیمپئن،حیدرآبادکے کھلاڑیوں کا اعلان

انڈر16اور18ہاکی چیمپئن،حیدرآبادکے کھلاڑیوں کا اعلان

حیدرآباد(یو این پی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی انٹر ریجن انڈر 16اور انڈر 18ہاکی چیمپئن شپ کیلئے حیدرآباد کے بورڈ اسٹیڈیم لطیف آباد کے آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ میں دو روزہ ٹرائلزکے بعد حیدرآباد ریجن انڈر 18اور انڈر 16کی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے 54کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا۔ DHAحیدرآباد کے سیکریٹری رضوان تنویر اور حیدرآباد ریجن کے چیئرمین ظفر سعید راجپوت نے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ واضح رہے قومی انڈر 18چیمپئن شپ 22اگست سے 4ستمبر تک کراچی کے ایدھی ہاکی کلب آف پاکستان پر کھیلی جائے گی جبکہ قومی انڈر 16ہاکی چیمپئن شپ اسکول بوائز کا انعقاد 2ستمبر سے 16ستمبر تک اسلام آباد میں طے ہے۔ منتخب کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گراؤنڈ پر سابق نیشنل کھلاڑی وچیف کوچ طارق حفیظ ، معاون کوچز سعید اللہ قائمخانی ، عرفان مغل اور گول کیپر کوچ نعمان شاہد کو رپورٹ کریں۔ حیدرآباد ریجن کے چیئرمین ظفر سعید راجپوت کی سربراہی میں چیئرمین سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ندیم عادل اور ممبران زاہد حسین ،رضوان تنویر ، طارق حفیظ اور اسداللہ قائمخانی نے دو روزہ ٹرائلز لینے کے بعد تربیتی کیمپ کے لئے کھلاڑی منتخب کئے انڈر 16میں عبد الرحمن ، حماد اللہ، شہباز عالم، محمدحسنین، راحیل کلیم، حمزہ، محمد یاسر، حمزہ تسلیم، محمد ارسلان، مشہود آصف ، ارسلان خالد، محمد عدنان ودیگر شامل ہیں۔

، محمد قیس، مزمل ، حسن رضا ، شہیر آصف ، حماد رضوان، محمد ساجد ، سمیر اختر، عادل علی، محمد اریب، وارث ، سجاد حسین ، حنین زیدی شامل ہیں۔ انڈر 18میں محمد عاطف ، محمد طلحہ، محمد فیضان، فیصل علی، احد، اسامہ مغل ، فراز انصاری، باسط علی ، غلام مصطفی ، منور حسین، طلحہ تسلیم ، عمر صدیقی ، شایان ، عبدالصمد، نبیل، سردار خان ، ذاکر حسین ، جہانزیب ، فرحان گل ، عبدالقادر جانوری اور فرحان علی شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی