نوازشریف کی ریلی کے شرکاءسے ٹی وی رپورٹرز کے ساتھ ناروا سلوک نہ اختیار کرنے کی اپیل

نوازشریف کی ریلی کے شرکاءسے ٹی وی رپورٹرز کے ساتھ ناروا سلوک نہ اختیار کرنے ...
نوازشریف کی ریلی کے شرکاءسے ٹی وی رپورٹرز کے ساتھ ناروا سلوک نہ اختیار کرنے کی اپیل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف نے ریلی میں نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز سمیت دیگر چینلز کے رپورٹرز کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے شرکاءکو اس طرح کا کام نہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا کہناتھا کہ یہ دوسروں کا شہوہ ہے ہمارا نہیں ہے ،میری اپیل ہے کہ اس طرح کا کام کبھی نہیں کرنا چاہیے ،میں توقع کرتاہوں کہ آپ میری گزارش پر ضرور عمل کریں گے ۔ان کا کہناتھا کہ رپورٹرز کے ساتھ جو واقعات پیش آئے وہ اچھی بات نہیں ہے ۔نوازشریف کا کہناتھا کہ جب تک مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا جائے گا اس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ کروڑوں عوام کے مینڈیٹ کو چند افراد ایک منٹ میں ختم کر دیتے ہیں ۔

مزید : قومی