نواز شریف نے چار سالوں میں قوم سے حقائق چھپائے ،ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے :نعیم الحق

نواز شریف نے چار سالوں میں قوم سے حقائق چھپائے ،ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ...
نواز شریف نے چار سالوں میں قوم سے حقائق چھپائے ،ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے :نعیم الحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنے چار سالہ دور میں قوم سے حقائق چھپائے ،انہیں جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہئے ،عدلیہ کے خلاف زبان استعمال کرنے پر ان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے ۔

نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائے نیوز ‘‘سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے راولپنڈی خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ یہ اپنے آپ کو سمجھتے کیا ہیں ؟ملک کی سب سے بڑی عدالت نے انہیں تاحیات نا اہل قرار دیا ہے ،یہ اب عدلیہ اور دوسرے اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں ،انہوں نے اپنے چار سالہ دور میں ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا ،بھارت کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھاتے اور کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکتے رہے اور اب یہ معصوم بننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کیا جائے ،ان کی فلاپ ریلی کو لوگوں نے مسترد کر دیا ہے ۔

مزید : قومی