عوام کی محبت ہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے: بشریٰ انصاری

عوام کی محبت ہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے: بشریٰ انصاری
 عوام کی محبت ہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے: بشریٰ انصاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور ( این این آئی) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ میں بلا وجہ میڈیا پر آنا پسند نہیں کرتی ، اپنے فن کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے اور یہی میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔ انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگوں کو میڈیا پر آکر انٹرویو دینے اور شہرت حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے مگر خدا کے فضل سے میرے جیسی ناچیز پر خدا کی خصوصی رحمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سنجیدہ کردار کرنے کی خواہش رہی مگر میرے پرستار مجھے طنز و مزاح اور مزاحیہ اداکاری میں دیکھنا پسند کرتے ہیں ۔ میری اداکاری کے ذریعے جب لوگوں کے مرجھائے ہوئے چہروں پر مسکراہٹ آجاتی ہے تو میں سمجھتی ہوں کہ میں نے اپنا فرض پورا کر دیا ۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں نے معین اختر ( مرحوم ) سے بہت کچھ سیکھا ہے وہ حقیقت میں ایک لیجنڈ اداکار تھے جن کی کمی کو کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا ۔

مزید : کلچر