کامیڈی کنگ امان اللہ میرے پسندیدہ فنکار ہیں،سہراب افگن

کامیڈی کنگ امان اللہ میرے پسندیدہ فنکار ہیں،سہراب افگن
 کامیڈی کنگ امان اللہ میرے پسندیدہ فنکار ہیں،سہراب افگن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) سینئر اداکار اور ڈائریکٹر سہراب افگن نے کہا ہے کہ تھیٹر فنکاروں میں سے کامیڈی کنگ امان اللہ میرے پسندیدہ فنکار ہیں ان جیسے فنکار صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں مگر افسوس ہم لوگ ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں فن اور فنکار کی کوئی قدر نہیں ہے ۔سہراب افگن نے کہا کہ جب معاشرے میں فنکاروں کی عزت نہیں کی جائیگی تو ملک سے فن ختم ہوتا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ میں حادثاتی طور پراداکارنہیں بنا ہو ں میں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ شوبز جوائن کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نظام نے عوام کو غربت اور افلاس کے سوا کچھ بھی نہیں دیا احتجاج سب کا حق ہے دونوں سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کے ذریعے سے تمام مسائل کا حل نکالنا ہوگا ۔ایک سوال کے جواب میں جمال شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فنکار پاکستانی فنکاروں کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔

مزید :

کلچر -