ڈرامہ سیریل ’’نصیبو جلی نرگس‘‘ کی ریکارڈنگ کراچی میں جاری

ڈرامہ سیریل ’’نصیبو جلی نرگس‘‘ کی ریکارڈنگ کراچی میں جاری
 ڈرامہ سیریل ’’نصیبو جلی نرگس‘‘ کی ریکارڈنگ کراچی میں جاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)نجی چینل کی ڈرامہ سیریل ’’نصیبو جلی نرگس‘‘ کی ریکارڈنگ کراچی میں جاری ہے ۔ان دنوں کامیابی کے ساتھ آن ائیر جانے والی ڈرامہ سیریل ’’نصیبو جلی نرگس‘‘کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ڈرامہ کی کاسٹ میں عمران اسلم،کرن تعبیر،عبید شیخ،صدف،مصطفےٰ ،علی مرتضےٰ ، مہرین خان اور دیگر شامل ہیں۔پلان بی گروپ کے بینر تلے بنائی ڈرامہ سیریل’’نصیبو جلی نرگس‘‘کی ڈائریکشن کے فرائض سہیل امین انجام دے رہے ہیں جبکہ اس میگا پراجیکٹ کے رائٹر سجاد حیدر زیدی ہیں۔ڈرامہ میں ایک اہم کردار ادا کرنے والے فنکار عبید شیخ نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’نصیبو جلی نرگس‘‘ان دنوں نجی چینل سے کامیابی کے ساتھ آن ائیر ہے اس سیریل میں میرے رول کے مختلف شیڈز ہیں یہ کردار پاورفل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔اس ڈرامہ کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔میں اس ٹیم کے ساتھ مستقبل میں بھی کام کرنے کا خواہشمند ہوں۔

مزید : کلچر