قونصلیٹ جنرل آف ترکی کی کیپٹن (ر)عطاء محمدخان سے ملاقات

قونصلیٹ جنرل آف ترکی کی کیپٹن (ر)عطاء محمدخان سے ملاقات
 قونصلیٹ جنرل آف ترکی کی کیپٹن (ر)عطاء محمدخان سے ملاقات

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء میں’’ پاکستان اور ترکی کے70سالہ کامیاب سفارتی سفر‘‘ کو منانے کے لئے ایک پروگرام منعقد کیا جائے گا۔اس حوالے سے قونصلیٹ جنرل آف ترکی برائے پاکستان،لاہور Dr.Serdar Deniz نے ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن (ر)عطاء محمدخان سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ ثقافتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قونصلیٹ جنرل آف ترکی برائے پاکستان،لاہور Dr.Serdar Deniz نے ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن (ر)عطاء محمدخان کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے ساتھ بردارانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم کیا اور لاہورآرٹس کونسل کے پلیٹ فارم پر پروگرام (ورلنگ درویش ،جس میں روحانی کیفیات کا مظاہرہ کیا جاتا ہے )کرنے کی خواہش ظاہر کی جس پر ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن (ر)عطاء محمدخان نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ لاہورآرٹس کونسل ملکی اور بین الاقومی سطح پر پاکستان کا سوفٹ امیج پیدا کرنے کے حوالے سے ایک مستند پلیٹ فارم ہے جس کا متحرک کردار ہم گاہے بگاہے مختلف ممالک کے ساتھ مل کرپروگرام منعقد کر نے صورت دیکھتے رہتے ہیں۔

مزید : کلچر