سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں خود کو شوبز تک ہی محدود رکھوں گی،فرح ہاشمی

سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں خود کو شوبز تک ہی محدود رکھوں گی،فرح ہاشمی
 سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں خود کو شوبز تک ہی محدود رکھوں گی،فرح ہاشمی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل فرح ہاشمی نے کہا ہے کہ مجھے سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں میں خود کو شوبز تک ہی محدود رکھوں گی۔ لاہور میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فرح ہاشمی نے کہا کہ سیاست وہ کریں جو سیاست کر رہے ہیں اور ویسے بھی میں سمجھتی ہوں جس کام کے بارے میں تجربہ نہ ہو وہاں ٹانگ اڑانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ مشکلات ہوتی ہیں خدا کا شکر ہے کہ میں شوبز میں کامیاب جا رہی ہوں اس لئے میں اپنی توجہ شوبز پر ہی مرکوز رکھوں گی۔

مزید : کلچر