ہالی ووڈ فلم گڈ ٹائم 11 اگست کو ریلیز ہو گی

ہالی ووڈ فلم گڈ ٹائم 11 اگست کو ریلیز ہو گی

لاس اینجلس (آن لائن)ٹوائی لائٹ ہیرورابرٹ پیٹنسن کی نئی فلم گڈ ٹائم 11 اگست کو ریلیز کیلئے تیار ہے۔گڈ ٹائم کی کہانی ہے کونی نکاس نامی نوجوان کی جس کو اپنے بھائی کو جیل سے نکالنا ہے جو ایک بینک ڈکیتی میں ناکام ہو کر گرفتار ہو جاتا ہے۔ فلم کے مرکزی کردار میں اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں ٹوائی لائٹ سیریز کے ہیرو رابرٹ پیٹینسن جبکہ ایکشن سے بھرپور کرائم ڈرامہ مووی گیارہ اگست یعنی اس جمعے کو بڑے پردے کی زینت بنائی جارہی ہے۔

مزید : کلچر