کتابیں انسان کی بہترین دوست ہیں: طلعت حسین

کتابیں انسان کی بہترین دوست ہیں: طلعت حسین
 کتابیں انسان کی بہترین دوست ہیں: طلعت حسین

  

لاہور ( این این آئی)سینئر اداکار طلعت حسین نے کہا ہے کہ تنہائی میں کتابیں انسان کے لئے بہترین دوست ہیں، میرے زیادہ پیسے کتابیں خریدنے میں صرف ہوتے ہیں ۔ انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو کسی بھی اداکار کے لئے ایک ایسا بنیادی پلیٹ فارم ہے جس سے اس کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ میں نے بھی اپنے فنی کیریئر کا آغاز ریڈیو سے کیا تھا اور بعد ازاں انگلینڈ میں جا کر اداکاری کی ڈگری بھی حاصل کی ۔

طلعت حسین نے کہا کہ آج کے ٹی وی ڈرامے کا معیار پہلے کے مقابلے میں وہ نہیں رہا ، بھارتی ڈراموں کی طرز پر ہمارے ہاں بھی ڈرامہ سیریل بن رہی ہیں جس میں صرف گلیمر کو ہی پیش کیا جا رہا ہے ۔ میں نے فلموں میں بھی کام کیا مگر جو مزہ ٹی وی سکرین پر کام کرنے کا آیا وہ بڑی سکری پر نہیں ۔

مزید : کلچر