گلوکارہ صومیہ خان نے نئے البم کی تیاری کا آغاز کردیا

گلوکارہ صومیہ خان نے نئے البم کی تیاری کا آغاز کردیا
 گلوکارہ صومیہ خان نے نئے البم کی تیاری کا آغاز کردیا

  

لاہور( فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ صومیہ خان نے گانوں کے نئے البم کی تیاری کا آغاز کردیا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے ’’پاکستان‘ ‘کو بتایا کہ میں شائقین کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے پرفارم کرتی ہوں اور اللہ کا بڑا کرم ہے کہ میں جہاں بھی گاتی ہوں لوگ میری پرفارمنس پسند کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں صومیہ خان نے بتایا کہ میں نئے البم پر کام شروع کردیا ہے ۔ چند روز تک اپنی نئی آڈیو البم کی ریکارڈنگ کا آغاز کردوں گی۔میں نے ہمیشہ اپنا کام پروفیشنل انداز میں انجام دیا ہے میرا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے معیار کے معاملہ میں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے ۔ماہ رمضان میں دو تین نئی نعتیں ریکارڈ کرنے کا ارادہ ہے ۔

مزید : کلچر