نیسلے اور اقوامِ متحدہ کی خواتین‘نیسلے پاکستان نے ڈبلیو ای پی پر دستخط کردیئے
لاہور(پ ر) نیسلے پاکستان نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے صنفی مساوات اور اصولوں کی حمایت کرتے ہوئے ویمن اپمپاورمنٹ پرنسپلز کی سی ای او اسٹیٹمنٹ پر دستخط کردیئے۔تقریب کا انعقادیواین ویمن کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ڈبلیو ای پی قابلِ غور نکات کا ایک مجموعہ ہے اور نیسلے جیسے کارپوریٹ اداروں کو صنفی مساوات یقینی بنانے میں مدد کرتا ہے۔WEP پر دستخط خود نیسلے پاکستان کے عزم کا برملا اظہار ہے جو صنفی مساوات کی ترقی اور اس کے مستقل نفاذ کے حصول کے لئے کام کرتا ہے، تاکہ Sustainable Development Goal 5 حاصل کیا جاسکے۔نیسلے پاکستان نے اس اصولوں پر مبنی کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔نیسلے نے 2016 ء میں "Lean In" سرکل کے لاہور چیپٹر کا آغاز کیا جو خواتین کو اظہار رائے کی آزادی دینے کی حوصلہ افزائی اور اس بات کی حمایت کرتا ہے کہ خواتین کو قائدانہ پوزیشنز پر لایا جائے۔نیسلے پاکستان کی نئی پالیسی کے تحت خواتین کو زچگی کے سلسلے میں 6 ماہ کی چھٹی لینے کا حق حاصل ہے۔نیسلے اپنی میٹرنیٹی چیمپئن کے ذریعے اس بات کی یقین دھانی کرتا ہے کہ نئی مائیں اپنے فرائض کے انجام دہی اور پیشہ ورانہ و نجی زندگی میں توازن برقرار رکھ سکیں۔
نیسلے کے Healthy Women Program کے تحت خواتین کو بہترین غذائیت کے انتخاب کے لئے معلومات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ خواتین زندگی کا بہتر معیار حاصل کرسکیں اور قومی اقتصادیات اور ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرسکیں ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، نیسلے پاکستان کے منیجنگ ڈائرکٹر ، Bruno Olierhoek نے کہا:’’میں اس عزم کا ارادہ کرتا ہوں کہ نیسلے پاکستان منیجمنٹ اور سینئر سطح کے عہدوں پر فائز خواتین کی تعداد میں اضافے کا عمل جاری رکھے گا۔علاوہ ازیں، ہم 2018 ء کے اختتام تک غیر جانبدار رہتے ہوئے 500 سے زائد لائن منیجرز کو تربیت دیں گے۔ اس سلسلے میں اب تک ہم 160 لائن منیجرز کو تربیت فراہم کرچکے ہیں، اسکے علاوہ ہم اپنی فیکٹریوں اور دوسری سائٹس پر ڈے کیئر سینٹرز اورخواتین کے ہاسٹل کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو فل ٹائم retain کیا جاسکے۔