عسکری بنک کے بعد از ٹیکس منافع میں اضافہ

عسکری بنک کے بعد از ٹیکس منافع میں اضافہ

اسلام آباد (آن لائن)رواں سال کے ابتدائی 6 مہینوں میں عسکری بنک کے بعد از ٹیکس منافع میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بنک کے مالیاتی نتائج کے مطابق رواں سال جنوری سے لیکر جون تک کے عرصہ میں عسکری بنک کابعد ازٹیکس منافع 3.027ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ میں بنک کو 2.960ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔اس عرصہ کے دوران فی حصص آمدنی 2.40روپے رہی

جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران فی حصص آمدنی 2.35روپے تھی۔بنک کے مارک اپ،رینٹرنزاورانٹرسٹ سے آمدنی کا حجم 17.641ارب روپے رہا جبکہ پیوستہ سال میں یہ حجم 17.226ارب روپے رہا تھا۔بنک کے قبل ازٹیکس آمدنی کا حجم 5.032ارب روپے رہا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران قبل ازٹیکس منافع کا حجم کا 4.988ارب روپے رہا تھا۔#/s#

*****

مزید : کامرس