اقبا ل ٹاؤن میں 18گھنٹے بجلی کا بریک ڈاؤن ،اہل علاقہ سراپا احتجاج

اقبا ل ٹاؤن میں 18گھنٹے بجلی کا بریک ڈاؤن ،اہل علاقہ سراپا احتجاج

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)علامہ اقبال ٹاؤن میں 18گھنٹے کا بجلی کا بریک ڈاؤن،اب ہرایک گھنٹے بعد بجلی جانے لگی،کامران،مہران ، کریم اورنشتر بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کے رہائشی سراپا احتجاج ۔8اور9اگست کی ساری رات کو بجلی نہیں آئی سینکڑوں مرد خواتین نے رات سڑکوں پر چارپائیاں بچھا کر گزاری،عوام نے روزنامہ پاکستان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا والے میاں نواز شریف کے جانے کی سزا ہمیں تو نہ دیں بجلی ایک گھنٹہ آتی ہے اور دو گھنٹے غائب رہتی ہے پھر ایک گھنٹہ آتی ہے دوسرے گھنٹے میں چلی جاتی ہے فریج میں چیزیں خراب ہونا شروع ہو گئی ہیں اوریو پی ایس تک چارج نہیں ہورہے لیسکو والے ایس ڈی اواور ایکسین نمبر نہیں اٹھاتے ہم جائیں تو کہاں جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1