نوازشریف کو ریلیاں نکالنے سے کوئی نہیں روک سکتا

نوازشریف کو ریلیاں نکالنے سے کوئی نہیں روک سکتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو ریلیاں نکالنے سے کوئی نہیں روک سکتا یہ ان کا آئینی قانونی ،جمہوری اور اخلاقی حق ہے،مخالفین برداشت کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی عہدیداروں اور رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر محمد پرویز ملک کی سربراہی میں منگل کے روز بھی پارٹی قائد میاں نواز شریف کی لاہور آمد پر ان کے استقبال کیلئے تیاریوں کے سلسلہ میں اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں انتظامی امورکا جائزہ لیا گیا،اور استقبالی روٹ راوی روڈ شاہدہ جی ٹی روڈ اور کالاشاہ کاکوتک کا جائزہ لیا گیا ۔کالاشاہ کاکو سے لیکرداتا دربار تک 13 استقبالیہ پوائیٹ تشکیل دیدیے۔اجلاس میں سید توصیف شاہ،رمضان صدیق بھٹی، نذیر خان سواتی ، چوہدری شہباز ایم پی اے ،ملک وحید ،وحید گل۔عامر خان،رانا احسن شرافت،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار ، جاوید اقبال،سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر محمد پرویز ملک نے اس موقع پر رہنماؤں کو ہدایات بھی جاری کیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دھرنا پارٹی کا منفی انداز سیاست ملک و قوم سے دشمنی کے مترادف ہے، قوم نے افراتفری پھیلانے کی ایسی سیاست کو پہلے بھی مسترد کیا اور آئندہ بھی ایسی تخریبی سیاست کو دفن کریں گے، نیا پاکستان بنانے کیلئے مثبت تبدیلی کھوکھلے نعروں سے نہیں آتی، دھرنا پارٹی نے اس صوبے کا بُرا حال کردیا ہے جہاں انہیں عوامی خدمت کا مینڈیٹ دیا گیا۔