نواز شریف کے استقبال کے لئے جی ٹی روڈ تین دن بند کرنا زیادتی ہے

نواز شریف کے استقبال کے لئے جی ٹی روڈ تین دن بند کرنا زیادتی ہے

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ نااہل نواز شریف کے استقبال کیلئے جی ٹی روڈ تین دن تک بند کرنا قوم کے ساتھ ظلم ہے لاکھوں لوگ جو جی ٹی روڈ پر سفر کرتے ہیں وہ سخت تکلیف اور پریشانی کا شکار ہونگے او ر مجبوراً موٹر وے پر سفر کرنے پر اضافی پٹرول اور موٹر وے ٹیکسوں کی مد میں کروڑوں روپے زائد ادا کرنے پر مجبور ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا ڈرامہ نیب میں9انکوائریوں سے بچنے کی ناکام اور اوچھی حرکت ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1