نوازشریف کے مارچ کا مقصدعدلیہ اور نیب پر دباؤ بڑھانا ہے

نوازشریف کے مارچ کا مقصدعدلیہ اور نیب پر دباؤ بڑھانا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمدمحمود نے کہا ہے کہ نواز شریف کا جی ٹی روڈ پر مارچ کا مقصد نیب اور عدلیہ پر دباؤ بڑھانا ہے۔ جو تصادم کا راستہ اپناتے ہوئے عدالت کی تضحیک کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین اور جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم کے ہمراہ پارٹی میڈیا سے جاری اپنے ایک بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا سپریم کورٹ کا فیصلہ نوا زشریف کو ماننا چاہیے کیونکہ ماضی میں بھی ایسے فیصلے آئے ہیں جو سب نے مانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں اداروں کو آئینی طریقے سے مضبوط کیا اور جمہوریت کو تقویت بخشی لیکن افسوس کہ نواز شریف نے روایات کو پس پشت ڈال دیا اگر میثاق جمہوریت پر عمل کرتے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔نواز شریف کی ہٹ دھرمی کے باعث ملک اور جمہوریت کو شدید نقصان پہنچا اور اگر ان کو مزید وقت ملا تو وہ جمہوریت کا جنازہ نکال دینگے