عمران خان پر تنقید کرنیوالے کس منہ سے کنٹینر پر چڑھے ہیں

عمران خان پر تنقید کرنیوالے کس منہ سے کنٹینر پر چڑھے ہیں

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان کے کنٹینر پر تنقید کرنے والے آج کس منہ سے کنٹینر پر چڑھ گئے ہیں۔ عمران کو کاپی کر کے عوام میں پذیرائی حاصل نہیں ہو گی اس کے لئے اپنے ویژن کو وسیع کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مزید برآں انہوں نے حکومت سے کشمیر کے ایشو کو عالمی برادری میں اُجاگر کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ جب تک عالمی برادری نوٹس نہیں لے گی کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری رہے گا کشمیریوں کے مسئلہ پر ساری قوتوں کا بھارت کے ساتھ کھڑے ہونا حکومت پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی کا مظہر ہے اس تناظر میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری کی بھرپور حمایت حاصل کرنا ضروری ہے جس کے لئے پاکستان سیاسی، سفارتی اور اخلاقی ذرائع استعمال کرتے ہوئے دْنیا بھر کے آزادی پسندوں اور بنیادی انسانی حقوق کے علمبرداروں کو مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم سے آگاہ کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1