چور سڑکوں پر شور مچا کر احتساب سے نہیں بچ سکتے

چور سڑکوں پر شور مچا کر احتساب سے نہیں بچ سکتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی )سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگی ’’چور ‘‘سڑکوں پر ’’شور ‘‘مچا کر احتساب سے بچ نہیں سکتے ‘سپر یم کورٹ میں جعلی دستیاویزات دینے دالی (ن) لیگ ا ب سڑکوں پر ’’صفائیاں ‘‘دے رہی ہے مگر قوم انکے کسی جھانسے نہیں آئیں گے‘(ن) لیگ سپر یم کورٹ میں اپنی بے گناہی کے ثبوت دے دیتی توانکو جی روڈ پر ’’صفائیاں ‘‘دینے کی ضرور نہ پیش آتی ‘افواج پاکستان اور سپر یم کورٹ کے خلاف حکمرانوں کی سازشیں ملک میں جمہو ریت آئین وقانون پر حملہ ہیں ہم قوم کے ساتھ ملکر انکی تمام سازشیں ناکا م بنادیں گے ۔ وہ بدھ کے روز بھٹہ چوک کے علاقہ میں الخیر فاؤنڈ یشن کی جانب سے سرور فاؤنڈیشن کو ویل چےئر ز اور ایمولینس کی فراہمی کے موقعہ پرمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے مر کزی راہنما رائے حسن نواز‘بیگم پروین سرور ‘الخیر فاؤنڈیشن کی رکن فوزیہ مبشر سمیت دیگر بھی موجود تھے