نوازشریف کی ریلی میں غریب اور مزدور شریک نہیں ہوئے

نوازشریف کی ریلی میں غریب اور مزدور شریک نہیں ہوئے

لاہور(سٹی رپورٹر) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی ریلی غریب اور مزور شریک نہ ہوئے ، یہ ریلی بزنس مین شو تھا ، کنٹینر کے خلاف تقاریرکرنے والے کنٹینر پرسوار ہوگئے ، قمرالزمان کائرہ نے پارٹی پالیسی بیان جاری کیا ہے ، مسلم لیگ ن ابھی تک حلقہ این اے 120سے امیدوار نہ لاسکی ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس حلقہ میں شکست کے خوف کی وجہ سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو خطاب کے لئے بلایا گیا ہے ، اس سے قبل بھی کئی امیدواروں کی انتخابی مہم میں بھی نوازشریف نے حصہ لیا ،مسلم لیگ ن لاہور کا اپنا قلعہ کہتی ہے اور یہاں سے ہی شکست سے خوف زد ہ ہے ، اس سے قبل لاہور میں ایک ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن شکست کھاچکی ہے ،

مزید : میٹروپولیٹن 1