جشن آزادی شایان شان منایا جائیگا،بلدیاتی اداروں میں کنٹرول روم قائم
لاہور(پ ر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ بورڈ کمپلیکس میں صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کی طرف سے جشن آزادی کی تقریبات شایان شان طریقہ سے منانے کے سلسلہ میں مانیٹرنگ و کنٹرول روم قا ئم کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح وزیربلدیات نے کیا ۔ اس موقع پرسپیشل سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ شاہد نا صر راجہ ا ور ڈی جی لوکل گورنمنٹ محبوب جاوید بھٹی بھی موجود تھے۔اس قائم کئے جانے والے کنٹرول روم کا مقصد 70ویں یوم آزادی کی تقریبات بھر پورطریقہ سے گلی گلی اور نگر نگر چنے گئے بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر منائی جائیگی۔تمام بلدیاتی نمائندگان ان تقریبات کی میڈیا کے ذریعے کوریج کرانے کے بھی پابند ہونگے اور اخبارات میں بھی ان تقریبات کو مشتہر کرائیں گے۔ اس سلسلے میں تمام بلدیاتی نمائند گان انتظامات کو حتمی شکل دینے کے پابند ہوں گے اور ا ن تقریبات بارے مکمل آگاہی ہیڈ کوارٹر کو ارسال کریں گے۔