میو نسپل کارپوریشن کیڈر کے اساتذہ کی خدمات ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی کے سپرد

میو نسپل کارپوریشن کیڈر کے اساتذہ کی خدمات ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی کے سپرد

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کیڈر کے اساتذہ کی خدمات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے حوالے کردی گئیں، ڈپٹی کمشنر آفس سے اساتذہ کا تمام ریکارڈ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو منتقل کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں میونسپل کارپوریشنز اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تحت چلنے والے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی خدمات کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سپردکر دیا گیا ہے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے تحت میونسپل کارپوریشنز کے اساتذہ کی تنخواہیں، پرموشنز اور پنشن کے معاملات چلائے جائیں گے ۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ان اساتذہ کی خدمات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے حوالے کی ہیں۔ اساتذہ کے تمام مسائل بھی اب ایجوکیشن کمپلیکس میں قائم اتھارٹی کے دفتر میں ہی حل کیے جائیں گے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے یہ نوٹیفکیشن محکمہ فنانس کی حتمی منظوری کے بعد جاری کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1