اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرحل کرانے میں ناکام ہو چکا ہے،میاں سلطان عتیق

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرحل کرانے میں ناکام ہو چکا ہے،میاں سلطان عتیق

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) غریب آدمی پارٹی پا کستا ن کے سیکر ٹری جنر ل میاں سلطان عتیق نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ، بھارتی حکو مت کشمیریوں اور اسرائیلی حکمران فلسطینیو ں کا قتل عام کر رہے ہیں انسانیت کے اس قتل عام پر عالمی امن کے ٹھیکیداروں کی خاموشی قابل مذمت اور افسوس ناک ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گذشتہ روز مقامی ہو ٹل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل کئے بغیر دنیا کو پرامن بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا لہذا دنیا بھر کے ممالک کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلانے اور فلسطینی عوام پر اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز مظالم بند کرانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1