پٹواریوں کا جی ٹی روڈ شوبری طرح فلاپ ہوگیا ہے،فر خ جاوید مون

پٹواریوں کا جی ٹی روڈ شوبری طرح فلاپ ہوگیا ہے،فر خ جاوید مون

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ پٹواریوں کا جی ٹی روڈ شوبری طرح فلاپ ہوگیا ہے باشعورعوام نے باہرنہ نکل کرثابت کردیا ہے کہ نوازشریف صرف سپریم کورٹ سے ہی نہیں بلکہ عوام کی عدالت میں بھی تاحیات نااہل ہوچکے ہیں ان کواب جلسوں،ریلیوں کی بجائے نیب میں پیشیاں بھگتنی چاہیے کیونکہ قوم نے انہیں مسترد کردیا ہے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ لاکھوں کارکنوں کا دعویٰ کرنے والے پورے پاکستان سے صرف پانچ ہزارلوگوں کواکٹھا کرسکے انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہیے نوازشریف کی فلاپ ریلی میں دوربین سے بھی لوگ دکھائی نہیں دے رہے۔عمران خان کوسڑکیں ناپنے اورکینٹنرکا طعنہ دینے والے شریف برادران آج سے جی ٹی روڈ پرہی اب دن رات رویا کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1