عالمی قوتیں کشمیر میں بھارتی مظالم کا سخت نوٹس لیں،ثروت اعجاز قادری
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ کشمیریوں پر مظالم اور بھارتی فوج کی دہشتگردی کا عالمی قوتیں نوٹس لیں ،کشمیریوں کو کھلے عام بھارتی فوج قتل کررہی ہے دنیا میں کوئی لگام دینے والا نہیں ہے ،بھارت نے اپنی روش نہیں بدلی تو حکومت پاکستان سے بھارت کے خلاف جہاد کا مطالبہ کرینگے ،مظلوم کشمیریوں کا خون بھارت کی بربادی بنے گا ،پاکستان کے عوام کشمیریوں کی سیاسی ،اخلاقی حمایت آخری دم تک کرتے رہینگے ،اقوام متحدہ کی قرار داد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عالمی طاقتیں اور اسلامی ممالک کردار ادا کریں ،عالمی برادری تعصب اور دوہرے معیارکو چھوڑکر کشمیر کے ڈیڑھ کروڑسے زائد انسانوں کا مسئلہ حل کرائے کشمیر میں مسلم آبادی کوکم کرنے کیلئے بھارتی فوج بڑے پیمانے پرمسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کا قاتل ہے بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے کشمیری عوام نے بھارتی مظالم ،بربریت اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی ہے ۔ایک لاکھ سے زائد کشمیری نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے بھارت اور اقوام عالم کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ بھارت کی غلامی قبول کرنے کی بجائے عزت کی موت کو گلے لگانا اپنے لئے کامیابی سمجھتے ہیں۔