نوازشریف کی ریلی میں عدلیہ مخالف نعروں کا نوٹس لیا جائے،نیلم اشرف

نوازشریف کی ریلی میں عدلیہ مخالف نعروں کا نوٹس لیا جائے،نیلم اشرف

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف سینٹرل پنجاب ریجن کی نائب صدر نیلم اشرف نے سپریم کورٹ پیمرا اور میڈیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سابق نا اہل وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ریلی میں عدلیہ مخالف اور اداروں کے مخالف لگائے گئے نعروں کا نوٹس لیں میڈیا ان نعروں کو نشر تو نہ کرے لیکن ان کو ریکارڈ کرکے پیمرا کو دے تاکہ پیمرا اس کا نوٹس لے قومی اداروں کے خلاف ایک سابق وزیراعظم کی طرف سے نعرے لگوانا کہاں کی پاکستان کی خدمت ہے ایسا کرکے وہ ثابت کررہے ہیں کہ انہیں نہ تو وطن عزیز کے ساتھ کوئی محبت ہے اور نہ ہی قومی اداروں کی ا ن میں کوئی عزت ہے ۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ایک سابق وزیر اعظم ریلی کی قیادت کررہا ہو اورا س میں قومی اداروں کو نشانہ بنایا جائے میڈیا خود ہی فیصلہ کرے کہ کیا ایسے شخص کو پھر اداروں نے درست ہی ہٹایا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1