شریف برادران خانہ جنگی کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں،سجاد حسین بلوچ

شریف برادران خانہ جنگی کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں،سجاد حسین بلوچ

لاہور (پ ر)مسلم لیگ پنجاب لیبرونگ کے صدر سجاد حسین بلوچ نے کہا ہے کہ شریف برادران اپنی انااور ہٹ دھرمی کی وجہ سے ملک میں خانہ جنگی کی صورت حال پیدا کرنا چاہتے ہیں ،میاں نواز شریف ملک و قوم کیلئے کرپٹ ،ظالم اور جابر حکمران ثابت ہوئے ہیں ،اس امر کا اظہار انہوں نے لیبرونگ کی ایک تنظیمی میٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ،سجاد بلوچ حسین نے کہا کہ ملک میں افراتفری اور بے روزگاری کے اضافہ کے ذمہ دار میاں برادران ہیں ان کے دور حکومت میں امیر کلاس امیر تر اور غریب کلاس غربت کی اتھاہ گہرائیوں میں گر چکی ہے ، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف باقی زندگی یاد الہٰی میں گزار کر اپنے گناہوں کی توبہ کریں جو انہوں نے اقتدار کے نشے میں پاکستان کی غریب عوام کو اذیتوں میں ڈال کر کئے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1