رشوت لینے کی سزا،ممبر کالونیز کے سابق ریڈر کی کوٹھی مدعی کے نام کرا دی گئی
لاہور(اپنے نمائندے سے)100ایکٹر اراضی نام کروانے کے عوض93لاکھ رشوت لینے کا الزام، محکمہ اینٹی کرپشن نے ممبر کالونیز کے سابقہ ریڈرکی ایک کروڑ مالیت کی کوٹھی مدعی کے نام کروا کر بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ،اینٹی کرپشن عدالت کی جانب سے کم وقت میں کیس کو ختم کرکے مدعی کو انصاف مہیا کروانے پرانویسٹی گیشن آفیسر عمر مقبول کو بہترین کارکردگی کا سرٹیفکیٹ دینے کی سفارش کر دی ۔ تفصیلا ت کے مطابق مدعی محمد اسلم جو کہ سعودی عرب میں مقیم ہے نے ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر علی رانجھا کو ممبر بورڈ آف ریونیو (کالونیز )کے سابق ریڈ ر محمدفرید خان کے خلاف درخواست دیتے ہوئے موقف اختیا ر کیا تھا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں واقع 100ایکڑ زرعی زمین اپنے نام کروانے کے تقریبا 93لاکھ روپے فرید خان کو دیے تھے مگر کافی عرصہ گزرنے کے باوجود نہ تو زمین نام ہوئی اور نہ ہی پیسے واپس کر رہا ہے جس پر ڈی جی اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن لاہور عدنان ارشد اولکھ معاملے کی انکوائری کا حکم دیا جنہوں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر مقبول کو تفشیش سونپی جنہوں ملزم کا 13دن کا ریمانڈ لے کر تفشیش مکمل کی جس میں ملزم کے سرکاری بینک اکاؤنٹ الائیڈ بینک دی مال برانچ لاہور سے چھ سالہ ریکارڈ لیا جس کے مطابق ملزم کے اکاؤنٹ سے ایک کروڑ61لاکھ کی ٹرانزکشن ثابت ہوئی جس کے بعد ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ۔ ملزم نے روالپنڈی میں واقع اپنی پراپرٹی جس کی مالیت تقریبا نوے لاکھ روپے تھی مدعی کے نام کرکے اپنی جان چھڑوائی ۔