نوازشریف کے کامیاب مارچ سے مخالفین پریشان ہیں،زمرد یاسمین
لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمر دیاسمین رانا نے نوازشریف کے قافلہ کی لاہور آمد کے لئے کارکنان کی بڑی تعداد سے ملاقات کی اور انہیں نوازشریف کے استقبال کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی انہوں نے کارکناں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے کامیاب مارچ سے سیاسی مخالفین کو شکست ہوگئی، عمران خان اس ریلی پر خاموش کیوں ہوگئے۔ حلقہ این اے120میں ہم اپنے امیدوار کو کامیاب کرانے کے لئے گھر گھر جائیں گے، اس حلقہ سے مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور شیر کی دیہاڑ بنی گالہ بھی سنی جائے گی ، اس حلقہ میں بلا کے ٹکڑے ہوجائیں گے ، بلا اور تیرسائیکل پر سوار ہوکر شیر کے مقابلہ پر آئے ہیں ، شیر کی گرج سن کر گیڈر بھاگ جائیں گے، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی لاہور واپسی کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں ، نوازشریف کا زندہ دلان لاہور پر تپاک خیر مقدم کریں گے ، کوئی نوازشریف کو عوام کے دل سے نہیں نکال سکتے ،