نوازشریف کے کامیاب مارچ کے بعد عمران خان بوکھلا گئے،میاں عرفان

نوازشریف کے کامیاب مارچ کے بعد عمران خان بوکھلا گئے،میاں عرفان

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا کہ نوازشریف کے کامیاب مارچ کے بعد عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ، عمران خان ناکام سیاستدان ثابت ہوئے ہیں ، نوازشریف کے ایک مارچ میں اتنے افراد شریک ہیں جتنے عمران خان کے کل دھرنو ں میں نہیں تھے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ چار سال کے دوران وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے بے پناہ محنت سے کام ہوا ہے اوروزیراعظم نوازشریف کی سیاسی بصیرت اورانتھک کاوشوں کے باعث ملک سے توانائی بحران ختم ہونے کو ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسی لئے عوام اب نوازشریف سے اظہار یک جہتی کرنے کے کے لئے سڑکوں پرنکل آئے ہیں، عوام کو علم ہے کہ نواز شریف ہی ملک کو آگے لے جاسکتے ہیں ، تحریک انصاف نے ترقی کا سفر روکنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام ہوگئی

مزید : میٹروپولیٹن 1