عوا م اپنے محبوب قائد کا تاریخی استقبال کریں گے،قیصر امین بٹ
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے سینئر رہنماحاجی قیصرامین بٹ القادری نے کہاہے کہ شہسوار جمہوریت میاں محمد نواز شریف عوامی لیڈر ہیں اور حقیقت میں یہ عوام کی پراپرٹی ہیں کوئی ان کا راستہ نہیں روک سکتاان خیالات کا اظہار انہوں نے راوی روڈ آفس میں اپنے محبوب قائدشہسوار جمہوریت میاں محمد نواز شریف کی لاہور آمد پر استقبال کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ حاجی قیصر امین بٹ القادری نے کہا کہ جمہوریت اور ملکی بقا ، آئین کی بالادستی سمیت دیگر خدمات پرپوری قوم کا پاکستان کا نام سربلند کرنے والے اس عظیم لیڈر اور اپنے محبوب قائد کا پرتپاک استقبال کرنے کیلئے بے قرار ہے ہرشہری ان کو پھول نچھاور کرنے کیلئے بے چین ہے اور انشاء اللہ اسلام آباد سے لاہور تک ان کا تاریخی استقبال کیا جائیگا ۔