نوازشریف کی نااہلی قوم کی بہت بڑی کامیابی ہے،افنان صادق بٹ

نوازشریف کی نااہلی قوم کی بہت بڑی کامیابی ہے،افنان صادق بٹ

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نا اہلی قوم کی ایک بڑی کامیابی ہے لیکن ابھی یہ جنگ مکمل طور پر جیتی نہیں گئی کیونکہ ابھی تو ان سے قومی خزانے کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا بھی ہم نے بلاول بھٹو کی قیادت میں حساب لینا ہے ان سے ہر قیمت پر قومی دولت واپس لیکر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی درآمد کا معاملہ نیب میں زیر التواء ہے جبکہ ان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ان کی ایئر لائن کو غیر قانونی طریقے سے اکاموڈیٹ کرنے کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1