چینی کمپنی کا چیئرمین 36 ارب ڈالر کے ساتھ ایشیا کا امیر ترین شخص
بیجنگ(این این آئی)چین میں یکے بعد دیگرے نئے ارب پتی افراد منظر عام پر آ رہے ہیں۔ اس مرتبہ سامنے آنے والا نمایاں ترین نام ہواتن ما کا ہے جو انٹرنیٹ کے میدان میں خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ٹین سینٹ کے چیئرمین ہیں۔ انہوں نے مشہور گروپ علی بابا کے مالک ماجیک کو پیچھے چھوڑ دیا اور اس طرح نہ صرف چین بلکہ ایشیا کی امیر ترین شخصیت ہونے کا اعزار حاص کر لیا۔امریکی جریدے فوربز کے مطابق ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں ٹین سینٹ کمپنی کے حصص کی قیمت میں 3% کا اضافہ ہوا ۔
جس کے نتیجے میں ہواتن کے ذاتی اثاثوں کی مجموعی مالیت ایک ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 36.2 ارب ڈالر ہو گئی۔ اس طرح وہ علی باباگروپ کے بانی کے 35.6 ارب ڈالر کے مجموعی اثاثوں سے آگے نکل گئے۔