لبنانی فوج نے ’داعش‘ کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کی تیاری مکمل کر لی

لبنانی فوج نے ’داعش‘ کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کی تیاری مکمل کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دوبئی (آن لائن)لبنانی فوج نے شام کی سرحد سے متصل علاقوں جرود، راس بعلبک اور القاع میں دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کی تیاری مکمل کرلی ۔ الحدث چینل سے بات کرتے ہوئے لبنانی فوج کے ذرائع نے بتایا کہ داعش کی سرکوبی کے لیے تین ہزار سپاہیوں پر مشتمل لشکر تیار کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنانی فوج کی بڑی تعداد پہلے بھی ملک کی شمال مشرقی سرحد پر تعینات تھی مگر داعش کے خلاف لڑائی کے لیے مزید تین ہزار فوجیوں کی کمک تعینات کی گئی ہے۔درایں اثناء لبنان کے ایک ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ اسدی فوج کے جنگی طیاروں نے لبنان کے اندر فضائی حملے کیے ہیں۔لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ شام کے جنگی طیاروں کی بمباری کے ساتھ ساتھ میزائل حملے اور توپ خانے سے بھی گولہ باری کی گئی ہے۔ اس بمباری میں جرود القاع اور دیگر مقامات پر داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔شامی فوج کی طرف سے القاع میں یہ بمباری ایک ایسے وقت میں کی ہے جب گذشتہ روز داعش کی جانب سیلبنانی فوج کے مراکز پر 7 گراڈ راکٹ داغے گئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -