میکسیکو میں ہزاروں کسانوں کا نیفٹا کے خلاف مظاہرہ

میکسیکو میں ہزاروں کسانوں کا نیفٹا کے خلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میکسیکو سٹی (اے پی پی) میکسیکو میں ہزاروں کسانوں نے کی سڑکوں پر مظاہرہ کرکے حکومت سے شمالی امریکا کے نئے آزاد تجارتی معاہدے نیفٹا سے نکل جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ارنا نیوز کے مطابق نیفٹا کے خلاف مظاہرہ کرنے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں میکسیکو کے کسانوں اور مزدوروں کی معیشت تباہ ہوکے رہ جائے گی۔ نیفٹا معاہدے پر، تین ملکوں، امریکا، کینیڈا، اور میکسیکو نے 1984ء میں دستخط کیے تھے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ امریکا کے نقصان میں ہے لہذا اس پر نظر ثانی کی جانی چاہیے۔اس رپورٹ کے مطابق نیفٹا معاہدے کے تحت امریکا کی جانب سے پیش کی جانے والے نئی شرائط پر عملدرآمد کی صورت میں میکسیکو کے تقریباً 20 لاکھ کسانوں کو اپنی زمین سے محروم ہونا پڑے گا۔

مزید :

عالمی منظر -