مشرف کی جلسے کی اجازت نہ دینے کے اقدام کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست

مشرف کی جلسے کی اجازت نہ دینے کے اقدام کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سابق صدر پرویز مشرف نے فیصل آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے اقدام کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے ایڈووکیٹ اشتیاق چودھری نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کو 12اگست کو فیصل آباد میں جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی، پر امن جلسے کرنا آئین کے تحت پر شہری کو حق ہے لیکن فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

مزید : علاقائی