ہائیکورٹ نے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر اقرارکو کام کرنے سے روک دیا

ہائیکورٹ نے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر اقرارکو کام کرنے سے روک دیا

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر اقرار کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے قائم مقام وائس چانسلر کے طو رپرکام کرنے سے روک دیاہے جبکہ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کو یونیورسٹی کے امور چلانے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے یہ عبوری حکم ڈاکٹر سرور کی درخواست پر جاری کیا ہے ، درخواست گزار کے وکیل احسن بھون نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق ڈاکٹر اقرار کو قائم مقام وائس چانسلر تعینات نہیں کیا جا سکتا، مستقل وائس چانسلر نہ ہو تو پرو وائس چانسلر یونیورسٹی کے امور سنبھالے گا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ اجلاس کی صدارت کر سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی اہم انتظامی فیصلہ کر سکتے ہیں۔

مزید : علاقائی